طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
ایران کی شمالی سرحد پر بارڈر فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں ، فائرنگ کے واقعہ کا سبب سرحد پر ایرانی فوجیوں اور طالبان کے درمیان غلط فہمی کے بعد پیش آیا۔
900 کلو میٹر (560میل) طویل سرحد کے ذریعے افغانستان سے جوڑنے والے پڑوسی ملک ایران نے تاحال طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بتایا کہ معاملہ حل ہوچکا ہے ، دونوں سرحدوں پر تعینات گارڈز کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے تسنیم نے بتایا کہ ایرانی کسان حفاظتی دیوار سے آگے آ گئے تھے جس کی وجہ سے تنازع جنم لیا ، پہلے طالبان نے فائرنگ کی جس کے جواب ایرانی فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:کیا اسٹیبلشمنٹ موجودہ سیٹ اپ کو لپیٹنے والی ہے؟
واضح رہے اس سے قبل اکتوبر کے اختتام میں تہران نے افغانستان کے 6 سرحدی پڑوسی ممالک کے اجلاس میں طالبان سے ’دوستانہ‘ رویہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
