احساس راشن پروگرام کیلئے کتنی آمدنی والے لوگ اہل ہونگے؟

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریب افراد کی تکالیف محسوس کرتے ہوئے راشن سکیم متعارف کروائی ہے جس کے تحت روز مرہ استعمال کی اشیا پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔

عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام اجلاس میں معاون خصوصی برائے سوشل پروٹیکشن ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے بھی شرکت کی ۔

احساس راشن پروگرام کے تحت ماہانہ ہزار روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے ، 2 کروڑ گھرانوں کو آٹا، گھی اور دالوں پر ایک ہزار روپے کی رعایت دی جا رہی ہے، 50 ہزار روپے سے کم آمدنی والے گھرانے اہل ہوں گے۔

راشن پروگرام رواں ماہ ملک بھر میں شروع کر دیا جائے گا ، پروگرام کے تحت کریانہ سٹورز کی رجسٹریشن جاری اور اب تک 15 ہزار سے زائد کریانہ سٹورز رجسٹرڈ کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 16ہزار سرکاری ملازمین کی بحالی درخواست مسترد
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے ، لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

Back to top button