پاک فوج کا ایک اور جوان دھرتی ماں پر قربان
اقوام متحدہ کے امن مشن میں خدمات انجام دینے والے پاک فوج کے حوالدار محمد شفیق نے جام شہادت نوش کر لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار محمد شفیق شہید کی نماز جنازہ میاں چنوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی اور انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے بتایا گیا کہ حوالدار شفیق پاکستانی دستے کے بہادر اور سرشار رکن تھے جو جمہوریہ وسطی افریقہ میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے دوران خالق حقیقی سے جا ملے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کروانے کا فیصلہ
یاد رہے کہ اب تک 162 پاکستانی جوان امن مشنز میں خدمات کے دوران شہادت نوش چکے ہیں ، ستمبر میں سوڈان کے علاقے دارفور میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاک فوج کے لانس نائیک عادل جان فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوگئے تھے۔وہ دارفور میں شہریوں کی حفاظت اور انسانی امداد مین سہولت فراہم کرنے والے یو این مشن کا حصہ تھے۔
