چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی آر اوزکوفارم 45 جاری کرنےکی ہدایت

چیف  الیکشن کمشنر گلگت  بلتستان  راجہ  شہباز  نے تمام 24  حلقوں کے  ریٹرننگ  افسران کو مصدقہ  فارم 45  جاری کرنےکی ہدایت کردی۔

چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی ہےکہ  یہ عمل الیکشن ایکٹ2017 اور الیکشن رولز2017 کی متعلقہ دفعات کےمطابق یقینی بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے تمام ریٹرننگ افسران  کو ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ  تمام پولنگ اسٹیشنز  پر فارم 45 جاری کیےجا رہے ہیں جہاں گنتی مکمل ہوچکی ہے، کوئی بھی میڈیاچینل فارم 45 جاری نہ  ہونے کے حوالے سے غیر مصدقہ  خبریں نہ چلائے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  اس بات کویقینی بنانےکے لیے ایک بار  پھر واضح ہدایات جاری کی ہیں۔

Back to top button