آزادکشمیر میں مہاجرین کی نمائندگی ختم نہیں کی جاسکتی، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ  بندی  و ترقی احسن اقبال نےکہا  ہےکہ  جموں کے مہاجرین  نے کشمیر کے لیے عظیم قربانیاں دیں، ان کی نمائندگی ختم نہیں کی جاسکتی۔

نارووال میں تقریب  سے خطاب  میں  آزادکشمیر  احتجاج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  مطالبات کے حل کے  لیے  پارلیمنٹ، عدالت  اور  ریفرنڈم کے آئینی راستے موجود ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ  تشدد  اور  ڈنڈے کے  زور  پر ایجنڈا نافذ کرنے والوں کے لیےکوئی گنجائش  نہیں ہونی چاہیے، اگر ایک  جتھے کے سامنے جھکے تو کل  درجنوں جتھے ریاست کو یرغمال بنا لیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  جموں کے مہاجرین  نےکشمیرکے لیے عظیم قربانیاں دیں، ان کی نمائندگی ختم نہیں کی جاسکتی، مہاجرین کی نشستیں ختم کرنا بھارت کے بیانیےکو  تقویت دینےکے مترادف ہوگا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جموں کے مہاجرین  بھی  اتنے ہی کشمیری  ہیں جتنے وادی کشمیر کے لوگ ہیں۔

Back to top button