آزادکشمیر میں مسائل کاحل اسمبلی سے نکالاجائے،بلاول بھٹو

بلاول بھٹو  زرداری کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیرپر رکھی گئی، ہم نے ہمیشہ کشمیریوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دی، سیاسی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔

بلاول  بھٹو  زرداری کی  زیرصدارت  پیپلزپارٹی  آزادکشمیر کی  پارلیمانی پارٹی کا  اجلاس  ہوا  جس میں  آزادکشمیر کی  سیاسی صورتحال کا  جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس  میں  پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے سیاسی امورکی انچارج فریال تالپور  بھی شریک ہوئیں۔

آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین  نے حالیہ  صورتحال پر تجاویز دیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو  زرداری  نے آزاد  جموں وکشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میں  وزیراعظم شہباز شریف  سےملاقات کروں گا، مسائل کاحل بات چیت کے ذریعے اسمبلی سے نکالاجائےگا۔

یاد رہے دو  روز قبل آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم  تنظیم قرار دیا تھا جب کہ کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

Back to top button