شفیع جان کا جی بی الیکشن میں تحریک انصاف کی برتری کادعویٰ

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے دعویٰ کیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں ابھی تک موصول متعدد فارم45کےمطابق پی ٹی آئی کوبرتری حاصل ہے۔
شفیع جان کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان میں انتخابی عمل کا آخری اور اہم مرحلہ شروع ہوچکا اور ووٹ کے تحفظ کا وقت آگیا ہے۔گراؤنڈ پر پی ٹی آئی کی دیگرسیاسی جماعتوں پر برتری واضح ہے، عوام اپنے ووٹ کےتحفظ کےلیےنتائج کےعمل پرنظررکھیں۔
شفیع جان کا تھاکہ انتخابات کےدوران دیگرسیاسی جماعتوں کے پولنگ کیمپ خالی پڑےرہے اور ابھی تک موصول متعدد فارم45کےمطابق پی ٹی آئی کوبرتری حاصل ہے۔
