سرکاری حج سکیم کے تحت اخراجات کی رپورٹ جاری کردی گئی

سرکاری حج سکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 210 پاکستانیوں نے رواں برس حج کیا اور حج پر 139 ارب 16 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 77 ہزار 743 حاجیوں نے 40 سے 45 روزہ طویل حج پروگرام کا انتخاب کیا، سرکاری حج سکیم کے 65.2 فیصد حاجیوں نے لانگ حج پروگرام کے تحت حج ادا کیا اور لانگ حج پروگرام کے ہر حاجی نے مجموعی طور پر 11 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس ادا کیے۔
اسی طرح 41 ہزار 467 حاجیوں نے 20 سے 22 روزہ مختصر حج پروگرام کے تحت حج ادا کیا، سرکاری حج سکیم کے 34.8 فیصد حاجیوں نے شارٹ حج پروگرام کے تحت فی کس 12 لاکھ روپے خرچ کیے۔
رپورٹ کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت 50 ہزار 114 خواتین نے فریضہ حج ادا کیا اور خواتین حاجیوں کا سرکاری حج کوٹے میں تناسب 43.5 فیصد رہا۔
اس طرح 65 ہزار 182 مردوں نے سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کیا اور مرد حاجیوں کا سرکاری حج کوٹے میں تناسب 56.5 فیصد رہا۔

Back to top button