حکومت کا نئے سال کے آغاز پر گیس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ

نگران حکومت نے نئے سال 2024کے آغاز پر گیس کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کاکہنا تھاکہ آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔آئی ایم ایف کو توانائی شعبے کے ٹیرف پر نظرثانی کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رئیل سٹیٹ پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا۔
ڈاکٹرشمشاد اخترکا مزید کہنا تھاکہ ٹیکس ہدف کا حصول پہلی ترجیح ہے۔شارٹ فال آیا تو مزید اضافی ٹیکسزکے بارے میں سوچیں گے۔