طالبان سے منسوب ڈانس کی ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی

کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء کے کئی دل دہلا دینے والے مناظر شیئر کیے جارہے ہیں وہیں اس دوران طالبان کی دلچسپ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوتی دکھائی دے رہی تھی جس میں مسلح افراد ہتھیار تھامے گروپ کی صورت میں ڈانس کررہے ہیں۔اس ویڈیو سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ طالبان نے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد جشن منایا اور یہ ویڈیو جشن مناتے ہوئے طالبان کی ہے۔
CELEBRATIONS IN KABUL
https://t.co/An1ueupqoB— The_Real_Fly (@The_Real_Fly) August 18, 2021
تاہم اب اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے جس کے تحت ویڈیو میں موجود افراد کے طالبان ہونے کی تردید کی گئی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی فیکٹ چیک کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس خبر کی حقیقت بیان کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ زیر غور ویڈیو کابل میں طالبان کے قبضے کے بعد جشن کے بجائے پاکستان میں منعقد کی گئی شادی کی تقریب کے دوران بنائی گئی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق یہ ویڈیو پاکستان میں مارچ میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی ہے۔
