طیارہ حادثہ: ارشد ملک اور غلام سرور خان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست

پی آئی اے کے طیارہ حادثہ کے خلاف سول سوسائٹی میدان میں آگئی۔ پی آئی اے طیارہ حادثہ میں ناقص کارگردگی اور غفلت بھرتنے پر وفاقی وزیر غلام سرورخان اور سی ای او پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست سول سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری رضوان خانزادہ نے تھانہ ماڈل کالونی میں جمع کروا دی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ97 مسافروں کی موت کے ذمہ دار پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک ، وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان چیف انجینئر،اور متعلقہ ٹیم کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خراب طیارے کو اڑان کی اجازت کیوں دی ٹیکنیکل ٹیم گرائونڈ انجینئرز اور فلائٹ انجینئرز کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا جائے۔ مزید کہا گیا ہےکہ جہاز کا انجن جب خراب تھا تو گراونڈ انجینیر اور ماتحت نے اڑان کی اجازت کیسے دی۔
درخواست گزار رضوان خانزادہ اور قادر خان مندوخیل کا درخواست میں کہنا ہے کہ پی آئی اے کے طیارہ حادثہ حادثہ میں درج کی جائے۔ناقص کارگردگی اور غفلت بھرتنے پر وفاقی وزیر غلام سرورخان ارشد ملک سمیت دیگر افسروں کو شامل تفتیش کیا جائے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مسافروں کو موت کے منہ میں دھکیلنے پر ذمہ داروں کو معاف نہیں کرنا چاہیئے۔ رضوان خانزادہ کی جانب سے ارشد ملک اور وفاقی وزیر غلام سرور خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست وکیل کی وساطت سے دی گئی ہے۔
IMG 20200527 WA0012

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button