عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کے شوہر پر بیہودہ الزامات


تحریک انصاف کے رنگیلے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی بھی ناکامی کا شکار ہوگئی ہے جس کے بعد ان کی تیسری اہلیہ نے صرف چار ماہ بعد ہی تنسیخ نکاح کے لئے دعوی دائر کرتے ہوئے شوہر پر تشدد کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ دانیا شاہ نے الزام لگایا ہے کہ عامر لیاقت ایک عیاش آدمی ہے جو نشے میں دھت ہو کر ان پر تشدد کرتا ہے اور فحش فلمیں بنانے پر مجبور کرتا ہے۔ لیکن عامر لیاقت نے دانیا کے الزامات کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا کوئی شخص یقین کر سکتا ہے کہ میں شراب پیتا ہوں گا۔
عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے خلع کے لیے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے شوہر سے 11 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے کا حق مہر ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے خلع کا دعوی بہاول پور کی عدالت میں دائر کیا ہے۔ تنسیخ نکاح کے دعوے میں دانیہ شاہ نے عدالت سے عامر لیاقت سے نان و نفقہ کی مد میں ماہانہ ایک لاکھ روپے بھی دلوانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے درخواست میں کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں 11 کروڑ روپے کے گھر، 45 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی اور چار لاکھ روپے مالیت کا سونا یا ان اشیا کی رقم دلوانے کی استدعا بھی کی ہے۔ دانیہ نے خلع کی درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر آئس کا نشہ کرتا ہے اور عیاش آدمی ہے، وہ نشے میں آئے روز ان پر تشدد کرتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، عامر لیاقت کی تیسری بیوی کا کہنا تھا کہ عامر جیسے دیکھتا ہے ویسا بالکل نہیں ہے، میری شادی کے چار ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، وہ مجھے چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا، مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا تھا۔
تنسیخ نکاح کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت نے میرے والدین کو سبز باغ دکھا کر رشتہ حاصل کیا، اور کہا کہ میں شادی کے بعد اسے ایک علیحدہ کوٹھی، کار اور ہر قسم کی آسائش دوں گا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ابتدا میں عامر لیاقت کا رویہ اچھا رہا لیکن بعد میں خراب ہوتا چلا گیا اور تشدد کرنا اُس کا معمول بن گیا۔ دانیہ کے مطابق والدین کی عزت کی خاطر میں ہر ظلم اور ستم برداشت کرتی رہی۔دانیہ کی درخواست میں عامر لیاقت پر نشہ کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔
اسکا کہنا ہے کہ عامر لیاقت آئس کے نشہ کے علاوہ دیگر نشے بھی کرتے اور اسے بھی تشدد کر کے نشے پر مجبور کرتے ہیں۔ درخواست کے مطابق دانیہ کو عامر کی جانب سے فحش ویڈیوز بنانے پر بھی مجبور کیا جاتا رہا اور انکار پر پانچ پانچ روز تک ایک کمرے میں بند کر دیا جاتا تھا۔
دانیہ شاہ کی جانب سے خلع کے لیے عدالت سے ایک ایسے وقت میں رجوع کیا گیا ہے جب کہ گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں بھی عامر لیاقت اور ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ دانیہ شاہ اور عامر نے اپنی ویڈیوز میں علیحدگی کی خبروں کو مسترد کردیا تھا، تاہم سوشل میڈیا پر مسلسل دعوے کیے جا رہے تھے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔
دونوں میں اختلافات اور علیحدگی کی خبریں شادی کے محض 3 ماہ بعد سامنے آنا شروع ہو گئی تھیں۔ دونوں نے فروری کے پہلے ہفتے شادی کرنے کی تصدیق کی تھی، ہاد رہے کہ دانیہ شاہ عامر لیاقت حسین سے 31 سال چھوٹی ہیں۔ دانیہ کی عمر 18 سال جب کہ عامر لیاقت حسین کی عمر 50 برس ہے۔ عامر لیاقت کی دانیہ شاہ سے شادی سے قبل ان کی پہلی دو شادیاں بھی طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔
عامر لیاقت سے دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے فروری 2022 میں خلع لینے کی تصدیق کی تھی، انہوں نے جولائی 2018 میں ان سے شادی کی تھی۔ اس سے قبل ڈاکٹر بشریٰ نے دسمبر 2020 میں عامر لیاقت سے طلاق ہوجانے کی بھی تصدیق کی تھی۔ عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ انور بھی ان سے کئی سال کم عمر تھیں جب کہ پہلی اہلیہ سے انہیں دو جواں سالہ بچے ہیں، جن میں سے بیٹی اور بیٹا ہیں، جن کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔

Back to top button