عام انتخابات،فضل الرحمان، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو شکست

عام انتخابات میں فضل الرحمان، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو شکست ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ان کے آبائی حلقے سے شکست ہو گئی۔مولانا فضل الرحمان کو ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈاپور سے شکست ہو گئی۔
حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 92612 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا فضل الرحمان 59364 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین لودھراں اور ملتان سے قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر ہار گئے۔
ملتان میں جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عامر ڈوگر سے ہار گئے جبکہ لودھراں میں جہانگیر ترین کو مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ 117671 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے اور ان کے مقابل ا جہانگیر ترین 71128 ووٹ حاصل کر پائے۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہار گئے جبکہ سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو بھی شکست ہو گئی۔
پرویز خٹک کو پی پی 87 نوشہرہ میں آزاد امیدوار خلیق الرحمان نے شکست دی، پرویز خٹک نے 18176 ووٹ لیے جبکہ خلیق الرحمان نے 44762 ووٹ حاصل کیے۔بیرسٹر گوہر، علی محمد خان، اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی نشستیں جیت لیں جبکہ گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کو سالک حسین کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔

Back to top button