ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ،بھارت نےپاکستان کو64رنز سےشکست دیدی

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کی ٹیم کو64رنز سےشکست دیدی۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں 171 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 17 اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 41 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ عالیہ ریاض 18، عائشہ ظفر 12، گُل فروزہ 12، نطالیہ پرویز 7، ناشرہ سندھو 4، رامین شمیم 4، سائرہ جبین 2 جبکہ تسمیہ رباب اور کپتان فاطمہ ثنا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔
بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ شری چرانی نے 3 اور شفالی ورما نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز سکور کیے۔
بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا 68 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان ہرمن پریت کور 36، رچا گھوش 34، شفالی ورما 6، بھارتی فُلمالی 1 اور جمائمہ روڈریگیز 1 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوئیں۔
دیپتی شرما 12 اور شریانکا پاٹِل 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رامین شمیم اور تسمیہ رباب 1، 1 وکٹ لے سکیں۔
