عروہ حسین اور سونیا حسین گی قانونی جنگ کہاں تک پہنچی؟

جلد ہی پاکستانی سینماؤں میں ریلیز ہونے والی مصالحہ ایکشن فلم ’ٹچ بٹن‘ کی پروڈیوسر اور اداکارہ عروہ حسین نے اداکارہ سونیا حسین کی جانب سے معاوضہ ادا نہ کرنے پر بھجوائے گے 50 لاکھ روپے ہرجانے کے نوٹس کے بارے میں کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ سونیا کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہوگی۔
سونیا حسین نے چند رسز قبل بتایا تھا کہ انہوں نے عروہ حسین کو ’ٹچ بٹن‘ میں کام کرنے کا معاوضہ نہ دینے پر 50 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا دیا۔
اداکارہ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کو مکمل ہوئے دو سال گزر گئے لیکن انہیں تاحال معاوضہ نہیں ملا، جس وجہ سے وہ ذہنی پریشانی کا بھی شکار رہی ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے عروہ حسین کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔ ان کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں عروہ حسین کو کہا گیا تھا کہ وہ 14 دن کے اندر جواب دیں، دوسری صورت میں ان پر 50 لاکھ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔ عروہ حسین کی جانب سے تاحال سونیا حسین کو کوئی جواب نہیں دیا گیا جب کہ پروڈیوسر نے اداکارہ کی جانب سے نوٹس بھجوائے جانے بارے بھی بے خبری کا اظہار کردیا۔
عروہ حسین حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے ان سے سونیا حسین کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس سے متعلق پوچھا، جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں ایسے کسی معاملے سے متعلق کوئی علم نہیں اور یہ کہ انہیں یقین ہے کہ سونیا حسین کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہو گی کیونکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ عروہ نے کہا کہ انہیں سونیا کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا اور سونیا کسی غلط فہمی کا شکار ہو گئی لگتی ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مسئلہ ہے بھی تو وہ آپس میں مل کر حل کر لیں گی۔ عروہ نے کہا کہ ان کا سونیا کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے اور دونوں کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔ عروہ نے تسلیم کیا کہ ان کی فلم کو بنتے بنتے بہت وقت لگا اور وہ مسائل کا بھی شکار رہے، تاہم انہوں نے یہ تسلیم نہیں کیا کہ انہوں نے سونیا حسین کو معاوضہ دینے میں تاخیر کی۔
عروہ حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری بہت چھوٹی ہیں، وہ آپس میں کیوں اختلافات پیدا کریں گی، ان کے درمیان جو کچھ بھی غلط فہمیاں ہوں گی، وہ انہیں دور کرلیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ سونیا حسین نے انہیں کال بھی کی ہو مگر انہیں اس متعلق کوئی علم نہیں کہ اداکارہ نے انہیں 50 لاکھ کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ فلم ریلیز ہوتی ہیں سپر ہٹ ہو جائے۔
