علی امین گنڈاپور کو 50 ہزار روپے جرمانہ

ای سی پی نے بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر علی امین گنڈاپور کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

بلدیاتی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو مہنگی پڑگئی ۔

الیکشن کمیشن نے انہیں جرمانے کی رقم جمعہ تک سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور وفاقی وزیر کو آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کرونا نے مزید 10 افراد کی جان لے لی
الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی بھی شروع کی جا سکتی ہے۔

Back to top button