عمران خان نےعلیمہ خانم کو پارٹی میں بے جامداخلت سے روک دیا

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے مبینہ طور پر اپنی بہن علیمہ خان کو پارٹی کے معاملات میں مداخلت سے روک دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے 2سینئر رہنماؤں نے حال ہی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے چند دن قبل علیمہ خانم کی شکایت کی تھی، دونوں شخصیات نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بتایا آپ کو حقائق کے برعکس بات بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کہا آپکی ہم سے ملاقات نہیں ہو رہی اس لیے غلط فہمی پیدا ہوئی ہے، علیمہ خانم نے بانی پی ٹی آئی کو خیبرپختونخوا حکومت سے متعلق غلط رپورٹس دی تھیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اسی غلط فہمی کو دور ہونے کیلئے ہے۔
دوسری جانب اگست میں علیمہ خان نے واضح کیا تھا کہ سلمان اکرم راجہ کے ساتھ کوئی اختلاف یا بحث نہیں ہوئی، اور وہ ان کے قانونی مشیر ہیں اور خاندان کی طرح سمجھے جاتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے راجہ اکرم کے ساتھ تنازع کی افواہوں کو مسترد کیا تھا انہوں نے کہا تھا سلمان اکرم راجہ کے ساتھ کوئی سخت جملوں کا تبادلہ نہیں ہوا۔ وہ ہمارے وکیل ہیں اور خاندان کی طرح ہیں۔ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہو سکتا ہے۔
