شہبازشریف نے ٹرمپ کےغزہ امن معاہدے کوخوش آئندقرار دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ 21 نکاتی امن منصوبے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایک ایسا جامع ایجنڈا دیا ہے جو غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور میں اس کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کی اشد ضرورت ہے تاکہ خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی ممکن ہو سکے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ امریکی صدر غزہ مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اور ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کی قیادت اور اس جنگ کے خاتمے کے لیے خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف کے کردار کا معترف ہوں۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔
