اسرائیلی وزیراعظم نے د وحہ حملے پرقطری وزیراعظم سے معذرت کرلی

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے دوحہ حملے پر قطری وزیراعظم سے ٹیلیفون پر معذرت کرلی۔
نیتن یاہو اس وقت امریکا میں موجود ہیں اور انہوں نے وائٹ ہاؤس سے قطری وزیراعظم سے رابطہ کیا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ اسرائیل نے قطر پر حملہ کرتے ہوئے حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا جس پر اسلامی دنیا نے شدید ردعمل دیا تھا۔ سعودی عرب اور پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک نے اسرائیلی کارروائی کو قطر کی خود مختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے مسترد کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات متوقع ہے جس میں غزہ امن منصوبے پر تبادلۂ خیال ہوگا۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی غزہ جنگ میں اب تک 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ اسرائیل مسلسل حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کررہا ہے۔
