عمران خان کی ایک اور شادی پر اہلیہ کا فیملی کورٹ سے رجوع

عمران خان کی ایک اور شادی پر اہلیہ نے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا.
تفصیلات کے مطابق عمران خان چوک بنی گالہ کی رہائشی شائستہ صنم نے نان و نفقہ اور حق مہر کے لئے اسلام آباد کی فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا عمران خان نیازی کی اہلیہ شائستہ صنم شوبز سے وابستہ ہیں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نیازی کے ساتھ گھر بسانے کی بہت کوشش کی مگر کامیابی نہ ملی انھوں نے الزام لگایا کہ اس کے علاوہ عمران خان زہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بناتا رہا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شوہر عمران خان نیازی نے اب تک 5 لاکھ روپے حق مہر بھی ادا نہیں کیا شائستہ صنم نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرے بعد عمران خان نیازی نے ایک اور شادی کر لی ہے اب عمران خان نیازی کے ساتھ مزید گزارا نہیں ہو سکتا یاد رہے کہ عمران خان نیازی اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن کے رہائشی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button