عمران خان کے دو فون چوری کروالئے گئے

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ سیالکوٹ جلسے کے بعد ائیرپورٹ سے سابق وزیراعظم عمران خان کے دو فون چوری کرلیے گئے۔
ایک بیان میں شہباز گل کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ میں جان بوجھ کر عمران خان کو سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماشہباز گل نے الزام لگایا کہ عمران خان کے دو فون چوری کرلیے گئے ہیں، عمران خان کے جلسہ گاہ سے جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔
انکا کہنا تھا آپ تو بالکل بوکھلا گئے ہیں، عمران خان نے جو ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا، وہ ان فونز سے نہیں ملنا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کیا تھا۔
