عمران نے105 ملین کے تحائف 38ملین روپےمیں رکھ لئے

پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے دوران ملنے والے 105 ملین روپے مالیت کے تحائف 38 ملین دیکر اپنے پاس رکھے لئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر ایک بیان میں احمد بلال کا کہنا تھا الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ تحائف کی فہرست کے مطابق عمران خان کو 160 تحائف ملے، توشہ خانہ تحائف کی فہرست کے مطابق عمران خان کو 3 سال میں 148 ملین کے تحائف ملے۔

پلڈاٹ کے سربراہ کے مطابق عمران خان نے 55 تحائف مفت اور 53 تحائف 37.9 ملین روپے ادا کر کے اپنے پاس رکھے۔

احمد بلال محبوب کے مطابق عمران خان کی جانب سے پاس رکھے گئے تحائف کی کل مالیت 104.78 ملین روپے بنتی ہے جبکہ حکومت کو ادا کی گئی رقم تخمینہ شدہ قیمت کا 27 فیصد ہے۔

Back to top button