عید قربان پر پنجاب کی 118 منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار جانور فروخت

پنجاب کیٹل مارکیٹ کے زیر انتظام ایک سو اٹھارہ مویشی منڈیاں میں سات لاکھ باسٹھ ہزارآٹھ سو اکانوے چھوٹے بڑے جانور فروخت ہوئے۔کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کی118منڈیوں میں 7 لاکھ 62 ہزار جانورفروخت ہوئے، لاہور کی 4 منڈیوں میں1لاکھ 86 ہزار جانور فروخت ہوئے، ملتان ڈویژن کی15منڈیوں میں1 لاکھ 26 ہزار جانور فروخت ہوئے۔

ڈی جی خان کی22 منڈیوں میں1 لاکھ 3 ہزار چھوٹے بڑے جانور فروخت ہوئے، فیصل آباد کی 15 منڈیوں میں1 لاکھ 53 ہزار967 جانوروں کی خریدوفروخت ہوئی، ساہیوال میں قائم 17 منڈیوں میں78 ہزار974 جانور فروخت ہوئے۔

اعدادوشمارکے مطابق بہاولپورکی19منڈیوں میں59ہزارجانورفروخت ہوئے، سرگودھا کی 14 منڈیوں میں 36 ہزار180جانورسیل کیے گئے۔

Back to top button