غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے آسان ویزا اسکیم کا اعلان

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہےکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے نئی ویزا رجیم سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں،کاروباری افراد کو با آسانی ویزا فراہمی ممکن بنائی جائےگی۔اسلام آباد میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا پانچواں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی وزرا اور صوبائی وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، اجلاس میں وزارتوں نے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ٹائم لائنز پر جامع منصوبے پیش کیے۔
اجلاس میں آرمی چیف نے اقتصادی بحالی کی حکومتی کوششوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکا کہنا تھا کہ وزارتیں عوامی بہبود اور معاشی استحکام کے لیے اپنا کردار کریں۔
اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم نےکہا کہ نئی ویزا رجیم سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں، کاروباری افراد کو با آسانی ویزا فراہمی ممکن بنائی جائےگی۔
