فرانس میں چاقو کے حملے سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

فرانس کے ایک گرجاگھر میں ایک حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے ایک خاتون کا گلا کاٹنے کے علاوہ 2 افراد کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا۔
میئر کرسٹین اسیٹروس نے بتایا کہ چاقو کا حملہ فرانس کے مشہور گرجا گھر نوٹرے ڈیم کے قریب پیش آیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ چاقو کے وار سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہیں، تاہم اب ورتحال قابو میں ہے۔ فرانس کے انسداد دہشت گردی پروسیکیوشن ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ انہیں اس حملے کی تفتیش کا کہا گیا ہے، مذکورہ واقعے پر فرانسیسی پارلیمان کے اجلاس میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، واضح نہیں ہوسکا کہ چاقو کے حملے کا مقصد کیا تھا اور کیا اس کا گستاخانہ خاکوں کے معاملے سے کوئی لینا دینا ہے یا نہیں۔ فرانس کے وزیر داخلہ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ ایک کرائسز منیجمنٹ اجلاس منعقد کررہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو خبردار کیا کہ حملے کے مقام سے دور رہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button