4موبائل  کمپنیوں پر74 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے شہریوں کی مرضی اور اجازت کے بغیر ان کے شناختی کارڈز پر سمیں جاری کرنے کی سنگین خلاف ورزی پر ملک کی چاروں بڑی موبائل کمپنیوں پر مجموعی طور پر 74 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

پی ٹی اے نے کمپنیوں کو مقررہ مدت میں جرمانے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پی ٹی اے نے کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی مختلف بے ضابطگیوں کی بنیاد پر جرمانے کی رقم کا تعین کیا ہے، نجی ٹیلی کام کمپنی  پر ضوابط کی مختلف اور متعدد خلاف ورزیوں پر سب سے زیادہ 23 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زیادہ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ فرنچائزز کی سطح پر ہونے والی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی براہِ راست ذمہ دار متعلقہ موبائل کمپنی ہی ہوگی۔

Back to top button