فرح سعدیہ کی کہانی، جس کا خاوند بشریٰ انصاری کا ہو گیا

پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اداکاری سے لیکر میزبانی تک کمال مہارت دکھانے والی فرح سعدیہ حسین ہیں اپنے شوہر ہر ویڈیو سر اقبال حسین سے علیحدگی کے بعد اب پھر سے فرح سعدیہ بن چکی ہیں ہیں اور اپنے دو بیٹوں کے ساتھ زندگی کی گاڑی آگے بڑھا رہی ہیں ہیں۔ یاد رہے کہ پروڈیوسر اقبال حسین نے فرح سے الگ ہونے کے بعد معروف ایکٹریس بشری انصاری سے شادی کر لی تھی حالانک دونوں کی عمروں میں پندرہ برس کا فرق ہے۔ تاہم فرح سعدیہ بھی اپنی زندگی سے مطمئن ہیں اور آج کل ایک ٹی وی پر مارننگ شو چلا رہی ہیں۔ فرح کے علاوہ بھی کئی اداکاروں نے بطور مارننگ شو میزبان کام کیا ہے جن میں نادیہ خان، ندا یاسر، جویریہ سعود، سعدیی امام اور فیصل قریشی سمیت کئی دیگر نام شامل ہیں مگر ان سب میں فرح سعدیہ کا انداز ہمیشہ سب سے مختلف اور منفرد رہا۔
فرح کے کام میں مہارت اور محنت صاف نظر آتی ہے یہی وجہ ہے کہ ڈرامہ سے لے کر میزبانی تک ہر جگہ خوب نام کمایا اور مقبولیت بھی حاصل کی۔ باصلاحیت اور انڈسٹری میں ایک مضبوط عورت کے طور پر جانی جانیوالی فرح سعدیہ اسلام آباد میں پیدا ہوئیں اور ایک بہت ہی آزاد خیال اور تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے اپنی اسکولنگ اور گریجویشن اسلام آباد سے مکمل کی۔ وہ 8 نومبر 1975 کو پیدا ہوئیں اور اس وقت ان کی عمر 44 برس ہے جبکہ بشریٰ انصاری کی عمر اس وقت 62 برس ہے۔ یعنی فرح بشری انصاری سے اٹھارہ برس چھوٹی ہیں۔
فرح کے شوبز کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے ہوا، انہوں نے ڈرامہ سیریل بندھن میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے جس نے شوبز انڈسٹری میں ان کی مہارت کو ثابت کیا۔ اس کے علاوہ ان کے مشہور ڈرامے نگاہ اور دھنک ہیں جس سے انہیں بے حد پذیر ائی ملی۔ تاہم ڈراموں میں کامیابی پانے کے بعد اداکارہ فرح نے میڈیا انڈسٹری کا رخ کیا اور مارننگ شو کی میزبانی شروع کی اور یہاں بھی کامیابی نے ان کے قدم چومے۔ حالیہ دنوں فرح مارننگ شو "اے مارننگ ود فرح” کی میزبان ہیں۔
یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ فرح اور پروڈیوسر اقبال حسین نے شادی سے قبل ڈرامہ سیریل بندھن میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ انہوں نے 2002 میں پی ٹی وی کے ڈرامہ نگاہ میں بھی اداکاری کی۔ شوٹنگ کے دوران اقبال حسین فرح کو پسند کرنے لگ گئے اور پھر دونوں نے شادی کرلی جبکہ اقبال حسین سے ان کے دو بیٹے ہیں جن کے نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں۔ فرح اور اقبال حسین کے درمیان 2014 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ آج سے دو برس پہلے اقبال حسین نے بشریٰ انصاری سے شادی کرلی۔ فرح اب بھی اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ ہی رہتی ہیں ۔
