خبردار! یہ تکیہ نہیں ہے

یہ تکیہ نظر تو آتا ہے مگر تکیہ ہے نہیں، یہ سنگِ مرمر سے تراشا ہوا ایک شاہکار ہے، جو دیکھنے میں بالکل اصلی تکیے جیسا نظر آتا ہے۔
marble pillow 02 1579937614ناروے کے ماہر مجسمہ ساز ہاکون اینتون فیگراس کو مختلف انسانوں اور چیزوں کے مجسمے بناتے بناتے خیال آیا کہ کیوں نہ کچھ الگ کرکے دیکھا جائے، چنانچہ انہوں نے سنگِ مرمر کو اس انداز سے تراشنا شروع کر دیا کہ وہ دور سے دیکھنے پر سفید اور نرم و ملائم تکیے کی طرح دکھائی دینے لگے۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=21&v=GmliGaNw4r0&feature=emb_title
ہاکون اپنے کام میں اس قدر ماہر ہیں کہ بعض لوگ ان کے بنائے ہوئے ’’پتھریلے تکیوں‘‘ کو چھو کر دیکھتے ہیں اور تب کہیں جاکر انہیں یقین آتا ہے کہ یہ اصلی تکیے نہیں بلکہ سنگِ مرمر سے تراشے ہوئے، تکیوں کے بُت ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button