فضل الرحمن کے قافلے پر حملہ، محفوظ رہے

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر ڈی آئی خان میں حملہ ہوا، جہاں وہ محفوظ رہے۔ترجمان مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر انٹر چینج پر فائرنگ کی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا فضل الرحمان حملے میں محفوظ ہیں۔سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی۔
ترجمان سربراہ جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد کا گاؤں عبدل خیل میں ولیمہ تھا۔
