فیصل واوڈا کی خالی نشست این اے 249 پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی جانب سے خالی کی گئی قومی اسمبلی کی نشست پر دوبارہ الیکشن کا اعلان کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کراچی سے خالی کی گئی قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 پر ضمنی الیکشن 29 اپریل کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 249 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 13 سے 17 مارچ تک جمع کروا سکیں گے، امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق آر او کے فیصلوں کے خلاف 29 مارچ تک ایپلٹ ٹریبونل میں اپیلیں دائرکی جا سکیں گی اور امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی انتخاب سے دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور الیکشن 29 اپریل کو ہوگا۔
یاد رہے کہ 2018 میں ہونے والے عام انتخابات میں این اے 249 کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کامیاب قرار پائے تھے تاہم 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد فیصل واوڈا نے اس نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button