امریکا کشمیرکےمعاملےپرخاموش رہاتودنیانقصان اٹھائےگی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہہ دیا آپ خاموش نہ رہیں،امریکا کشمیرکے معاملےپرخاموش رہا تودنیا نقصان اٹھائےگی۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ مسئلہ کشمیرکی افادیت اوراہمیت سےکوئی انکاری نہیں، بھارت کے5اگست کےاقدامات سےپوری دنیا باخبرہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےڈونلڈ ٹرمپ سےکہہ دیا آپ خاموش نہ رہیں،امریکا کشمیرکےمعاملےپرخاموش رہاتودنیا نقصان اٹھائےگی۔ وزیرخارجہ نےکہا کہ مسئلہ کشمیرسےمتعلق اقوام متحدہ کی2رپورٹس موجود ہیں،یورپی یونین میں بھی مسئلہ کشمیرپربحث ہوئی،یوایس کونسل کےسامنےاس وقت2 قرارداد جمع کرائی جاچکی ہیں،مسئلہ کشمیرسےمتعلق امریکی منتخب نمائندوں پرعوام کادباؤہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ25 جنوری سےمسئلہ کشمیرسےمتعلق باقاعدہ مہم شروع کی جائےگی، مہم کےدوران مسئلہ کشمیرکواجاگرکیا جائےگا اورمقدمہ عوام کےسامنےرکھیں گے۔انہوں نےکہاکہ27 جنوری کوکلچرل شوہوگا جس میں مسئلہ کشمیرپرفوکس کیا جائےگا،28جنوری کوپورے پاکستان میں تصویری نمائشیں ہوں گی،تصویری نمائشوں میں کشمیریوں کےحالت زارسےمتعلق آگاہ کیا جائے گا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدرفوری طورپربھارت کوفالس فلیگ آپریشن سےروک سکتےہیں،امریکی صدربھارت کو باورکراسکتےہیں کہ اگرایسا کیا توپاکستان جواب دے گا،ہم نےماضی میں بھارت کوفالس فلیگ آپریشن پربھرپورجواب بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button