فیصل واڈا نے غیر ذمہ دارانہ حرکت سے قومی ادارے کا مذاق اڑایا

رہنما مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف نے ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ہمیشہ فوج کا سہارا لیا، فیصل واڈا نے قومی ادارے کا مذاق اڑایا.
فیصل واوڈا کے پروگرام کے دوران بوٹ پر میز رکھنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی اس طرح کی حرکت غیر ذمہ دارانہ ہے۔ تحریک انصا ف نے ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ہمیشہ فوج کا سہارا لیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے قومی ادارے کا مذاق بنا یا ہے۔ فیصل واوڈا کی حرکت انتہائی افسوس ناک ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سب کے لیے شرمندگی کا مقام ہے ۔۔ لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے وفاقی وزیراپنی نا اہلیوں سے بچنے کے لیے پہلے بھی اداروں کو ملوث کر چکے ہیں
میں بطور ریٹائرڈ آرمی آفیسر
فوج کی اعلیٰ قیادت سے فیصل واوڈا کی فوج کو بدنام اور متنازعہ بنانے کی اس گھناؤنی سازش کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتا ہوں
عام عوام پہلے ہی فوج کو معاشی تباہی سمیت تمام خرابیوں کا باعث سمجھتی ہے
ہمیں عوام میں رہنا ہے،ہمارا جینا مشکل نہ بنائیں https://t.co/VFQjqnQAtT— RajaWaseem(OneManArmy) (@rajawaseem1511) January 14, 2020
قبل ازیں ریٹائرڈ آفیسر راجہ وسیم نے کہا ہے کہ بطور آرمی کے ریٹائرڈ افسر سمجھتا ہوں کہ فیصل واوڈا کی حرکت فوج کو بدنام کرنے اور متنازعہ بنانے کی ایک گھناوٴنی سازش ہے، فیصل واڈا کیخلاف ایکشن لیا جائے۔عام عوام پہلے ہی فوج کو معاشی تباہی سمیت تمام خرابیوں کا باعث سمجھتی ہے ہمیں عوام میں رہنا ہے،ہمارا جینا مشکل نہ بنائیں. ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ہم نے دس ہزار درہم کی خیالی تنخوا پر اپنے منتخب وزیراعظم کو گھر بیجھنے کے خلاف ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا تو اس آئینی مطالبے کو فوج کے ساتھ ٹکراو کا نام دیا گیا ۔@OfficialDGISPR آج وضاحت فرمائیں کہ آرمی ایکٹ کی حمایت پر ایک وفاقی وزیر کے اس گھناؤنی حرکت کو کس ٹکراو کا نام دیں؟
واضح رہے تحریک انصاف کے بونگے وفاقی وزیر فیصل واڈا نے ‘اے آر وائی کے ایک لائیو پروگرام کے دوران ایک کالے رنگ کا با رعب اور چمکدار ‘فوجی بوٹ’ میز پر رکھ دیا اور بولے کہ ‘مسلم لیگ (ن) نے لیٹ کر اور چاٹ کر بوٹ کو عزت دی ہے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘یہ ہے آج کی جمہوری مسلم لیگ، لیٹ کر چوم کر بوٹ کو عزت دینے والی’۔ فیصل واڈا نے کہا کہ ‘قوم نے ن لیگ کی اصلیت دیکھ لی، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بیماری کا ڈرامہ کر کے باہر بھاگ گئے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیر اعظم چیخ چیخ کر لوگوں کو بتائیں کہ جب ہماری چوری پکڑی جائے گی تو ہم لیٹ کر اور چوم کر بوٹ کو عزت دیتے ہیں۔ ہم اس حد تک گر جاتے ہیں کہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جائیں گے’۔
