قانون سازی کے معاملے پر وزیراعظم کی اتحادیوں، وزرا سے ملاقات
اتحادیوں کی جانب سے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) استعمال کرنے سے متعلق قانون سازی پر تحفظات کے بعد وزیراعظم عمران خاننے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے متعدد قانون سازوں سے اس حوالے سے ملاقات کی۔
عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر تحفظات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی اور قائد ایوان شہزاد وسیم سے بھی ملاقات کی۔
وزیراعظم عمران خان سے سینیٹر اون عباس بپی، اعجاز احمد چوہدری، گردیپ سنگھ، فیصل واڈا، سیف اللہ ابڑو، سیف اللہ سرور خان نیازی، سید علی ظفر، سرفراز احمد بگٹی، انوارالحق کاکڑ، دنیش کمار، خالدہ اطیب، کامل علی آغا ، اعظم سواتی، شبلی فراز، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، فیصل سلیم رحمٰن، محمد ہمایوں مہمند، محسن عزیز، فیصل جاوید، فدا محمد، دوست محمد، دوست محسود، محمد ایوب، سیمی ایزدی، ولید اقبال، ذیشان خانزادہ، ڈاکٹر زرکا سہروردی تیمور، فلک ناز چترالی، فوزیہ ارشد، محمد عبدالقادر، لیاقت خان تراکائی، ڈاکٹر مہر تاج روغانی اور سید مظفر حسین شاہ نے ملاقات کی۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیر اعظم سے ملاقات میں پارلیمنٹ میں موجودہ قانون سازی کے عمل ، ملک کے سیاسی حالات اور مختلف حلقوں میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی۔
اراکین قومی اسمبلی عبدالغفار وٹو، گل داد خان، گل ظفر علی خان، ساجد خان، محمد اقبال آفریدی، جواد حسین، ملک فخر زمان، فہیم خان، عطااللہ، آفتاب جہانگیر، محمد اسلم خان ، سید فیض الحسن، امتیاز احمد چوہدری، چوہدری شوکت علی بھٹی، طالب نکائی، رانا محمد قاسم نون، ذوالفقار علی خان، چوہدری عامر خان چیمہ، مہر غلام محمد لالی، نواب شیر وسیر، صداقت علی عباسی، رائے محمد مرتضیٰ، امجد علی خان اور محمد عامر ڈوگر نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نورالحق قادری، اسد عمر اور سید علی حیدر زیدی نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی ، پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کا کہنا تھا کہ انہیں اپوزیشن سے گفتگو کر کے انہیں انتخابی اصلاحات پر قانون سازی کے لیے قائل کرنے کا موقع دیں۔
منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو بل متعارف کروانے کے دوران ووٹنگ میں حکومت کو اپوزیشن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اپوزیشن کی جانب سے انتخابی اصلاحات پر قانون سازی کی تجویز کی مخالفت کی جا رہی ہے ۔
