قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں ایک سے ڈیڑھ فیصد اضافہ

حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں ایک سے ڈیڑھ فیصد تک اضافہ کردیا ہے، سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر12.57 فیصد،ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 12 فیصد اوربہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر 14.16 فیصد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی بچت اسکیموں کیلئے منافع کی نئی شرح کا اطلاق کل(منگل)سے ہوگا۔تین ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر13.40 فیصد ، چھ ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر 13.90 فیصد ، ایک سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر 13.75 فیصد کردی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز بینیفٹس اکاؤنٹس کیلئے منافع کی شرح بڑھا کر12 فیصد، سیونگ اکاؤنٹس کیلئے 10.75 فیصد ،اسپیشل سیونگ اکاونٹس کیلئے 12.57 فیصد اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاونٹس کیلئے 14.16 فیصد کردی گئی ہے، فائلر پر انعامی اسکیموں کے منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس15 فیصد اور نان فائلرز پر30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا ۔ اس کے علاوہ ڈھائی فیصد زکوۃ لاگو ہوگی۔
