اداکارہ صبا قمر اوراداکاربلاول سعید مسجد میں رقص کے مقدمہ میں بری

اداکارہ صبا قمر اور اداکار بلال لاہور کی مسجد وزیر خان میں رقص کے مقدمہ میں الزامات سے بری ہوگئے۔

لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمود مشتاق نے اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کو مسجد میں رقص کرکے تقدس پامال کرنے کے الزامات سے بری کیا۔ اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں، ایڈیشنل سیشن جج نے بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے الزامات سے بری کر دیا۔

یاد رہے کہ تھانہ نولکھا پولیس نے ایک شہری کی درخواست پرادکارہ صبا قمر اور اداکار بلال سعید پر مسجد وزیر خان میں ڈانس کی ویڈیو بنانے پر گزشتہ سال مقدمہ درج کیا تھا۔ دونوں نے اس مقدمے میں عبوری ضمانت کروائی تھی جبکہ ملزمان کی عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تاہم عدالت نے پیش ہونے کے بعد وارنٹ گرفتاری ختم کر دیئے تھے۔

Back to top button