گورنر پنجاب کو ہٹانےکی وزیراعظم کی ایڈوائس مستردکردی

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ صدر مملکت نےگورنر پنجاب کو ہٹانےکی وزیراعظم کی ایڈوائس مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پنجاب نےآئین کیخلاف کوئی کام نہیں کیا، اس لئے انہیں ہٹایانہیں جاسکتا۔
صدر مملکت کا کہناتھا گورنرپنجاب کوصدرکی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایاجاسکتا،آئین کےآرٹیکل101کی شق 3کےتحت گورنرصدرکی رضامندی تک رہےگا، موجودہ گورنر پربدانتظامی کاالزام ہے اورنہ عدالت کی طرف سےسزاہوئی۔
عارف علوی کا کہنا تھا گورنرنےپنجاب اسمبلی کےواقعات سےمتعلق رپورٹ ارسال کی تھی، آئین کاآرٹیکل 63اےممبران کوخریدنےجیسی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرتاہے گورنرکوہٹاناانصاف کے اصولوں کے خلاف ہوگا،ضروری ہےگورنرجمہوری نظام کےفروغ کیلئےعہدےپرقائم رہیں، گورنرپنجاب کوہٹانےکی وزیراعظم کی ایڈوائس مستردکرتاہوں۔
