لاپتہ افراد کیس: اداروں سے 4 ہفتوں میں رپورٹ طلب

لاپتہ افراد کیس میں متعلقہ اداروں سے 4 ہفتوں کے دوران رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے آئندہ 4 ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بھی استعمال میں لایا جائے۔

Back to top button