امریکی شخص نے 250 عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لئے

امریکہ میں ایک شخص نے مٹر کو پھونک مار کر طویل فاصلے تک لے جا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
میڈیا روپورٹس کے مطابق ڈیوڈ رش، جو اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے گینیز ریکارڈ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، نے یہ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 250 واں ریکارڈ اپنے نام کیا۔
انہون نے یہ ریکارڈ مٹر کو 84 فِٹ اور 11.28 انچز تک پھونک مار کر بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 52 فِٹ اور 9.96 انچز تک پھونک مار کر بنایا گیا تھا،ڈیوڈ رش نے 6.5 سال قبل یہ ریکارڈ مٹر کو 24 فٹ 7.6 انچز تک پھونک مار کر بنایا تھا۔
جس کے بعد سے یہ ریکارڈ تین بار توڑا جا چکا ہے جس میں ڈیوڈ رش کی 41 فٹ تک پھونک مار کر ریکارڈ نام کرنے کی بھی ایک کوشش شامل ہے،یہ ریکارڈ توڑنے کے بعد ڈیوڈ رش نے 250 واں گینیز ریکارڈ اپنے نام کیا۔
