لاک ڈاؤن کا تعین کرنے میں ہی ہم نے تین ماہ ضائع کر دیئے

پاکستان کے مقبول گلوکار و اداکار علی ظفر نے کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال پر حکومت کو گومگو کی کیفیت میں دیکھ کر خوب برہمی کا اظہار کیا۔
ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب تک مریضوں کی مجموعی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ اموات کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔اس بگڑتی صورتحال پر حکومت اب تک لاک ڈاؤن کے کسی ایک فیصلے پر بھی قائم ہوتی نہیں دکھائی دی۔ایسے میں علی ظفر نے ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ کے ذریعے حکومت کی کارکردگی پر غصے کا اظہار کیا ہے۔
We wasted three months in figuring out Lockdown/ Smart lockdown/ selected Lockdown/ what is lockdown/ Oye you lockdown/ No lockdown; and while we humans remained disorganised and disoriented, Corona did it’s damage in a completely synced and organised fashion. #coronainPakistan https://t.co/ehMODNWvXk
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 15, 2020
علی ظفر نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ ’ہم نے صرف تین ماہ اسی چکر میں ضائع کر دیے کہ لاک ڈاؤن، اسمارٹ لاک ڈاؤن، سلیکٹڈ لاک ڈاؤن، سخت لاک ڈاؤن کرنا ہے، اوئے یو لاک ڈاؤن، نو لاک ڈاؤن‘۔گلوکار نے لکھا کہ اس صورت حال میں کورونا نے مکمل طور پر تباہی مچا دی اور ہم انسان اب بھی بے ترتیب اور لاپرواہ ہیں۔
