لندن میں3افراد کاچاقوکےوارسےقتل

مشرقی لندن کےعلاقےسیون کنگزمیں چاقو کےحملے میں تین افراد کوقتل کردیا گیا۔ لندن میں چاقو سے قتل کی واردتوں میں اضافہ ہوگیا،3 افراد چاقو حملے کا شکارہوئے، ذرائع کےمطابق چاقوزنی کا واقعہ سیون کنگزاسٹیشن کےقریب ایلمسٹیڈ روڈ پراتوارکی شام پیش آیا۔
چاقو کےحملےمیں ایک شخص ہلاک اوردوزخمی ہوئے، دونوں زخمیوں کو فوری طورپرائیرایمبولینس کےذریعےاسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہوسکے۔ذرائع کےمطابق میٹ پولیس نےعلاقےمیں سیکشن 60 نافذ کرکےتحقیقات کا آغازکردیا ہے۔ واضح رہےکےسیکشن 60 کےتحت پولیس کسی بھی شخص کوروک کرتلاشی لےسکتی ہے اوراس سےپوچھ گچھ کرسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button