لندن پولیس نے شہری کے گھر سے 7 ملین ڈالر برآمد کرلیے

لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس نے بھاری بیگز کو بمشکل گھسیٹتے ہوئے لے جانے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کی تلاشی لی تو ڈالرز اور یوروز ضبط کرلیے۔
میٹرو پولیس کے اہلکاروں نے ایک شخص کو بھاری بیگز گھسیٹ کر اپنی کار میں رکھنے کی کوشش کے دوران پوچھ گچھ کی۔ شک ہونے پر بیگز کھولے تو اس میں ڈالرز اور پاؤنڈز موجود تھے۔پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے کر گھر کی تلاشی لی تو وہاں بھی بیگز میں چھپائی گئی بڑی رقم برآمد ہوئی جن میں 39 ہزار یوروز اور 8 ہزار پاؤنڈز شامل ہیں۔ یہ رقم منی لانڈرنگ سے حاصل کی گئی تھیں.
پولیس کا کہنا ہے کہ لندن میں غیر قانونی اسلحے اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے جس کے دوران اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ مذکورہ شخص سے ضبط کی گئی یہ رقم اب تک کی ضبط کی گئی سب سے بڑی رقم ہے۔

Back to top button