لوگ شائستہ لودھی کو ان کے بیٹے کی گرل فرینڈ کیوں سمجھتے ہیں؟

معروف اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی صحت کو فٹ رکھنے کا کریڈٹ اپنے آپ کو دینا چاہتی ہیں کیونکہ جب وہ بیٹے کے ساتھ شاپنگ کے لیے باہر جاتی ہیں تو لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ شاید میرے بیٹے کی کوئی گرل فرینڈ ہے، کچھ لوگ طنزیہ انداز میں کہتے ہیں کہ بیٹے بڑے ہوگئے ہیں مجھے اپنے لباس پہننے کا انداز بہتر کرنا چاہئے۔
شائستہ لودھی شوبز انڈسٹری سے کئی سالوں سے وابستہ ہیں، طویل عرصے تک مارننگ شو کی میزبانی کی اور بعدازاں ڈراما انڈسٹری میں قدم رکھا جہاں انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کر کے مداحوں سے پذیرائی حاصل کی، شائستہ لودھی ایک کامیاب ڈاکٹر بھی ہیں، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔
شوبز انڈسٹری اور بطور ٹی وی میزبان کام کرنے، شادی اور پھر بچوں کی ذمہ داریوں کے باوجود انہوں نے کبھی بھی اپنے پیشے سے مکمل علیحدگی اختیار نہیں کی، وہ کہتی ہیں کہ انہیں میڈیا میں کام کرنے سے زیادہ میڈیکل کی نوکری کرنے میں مزہ آیا ہے۔
شائستہ لودھی اب بطور Aesthetic physician کے نام سے اپنا کلینک چلاتی ہیں جس کی شاخیں کراچی اور لاہور میں ہیں، شائستہ لودھی کی شادی جون 2015 میں ہوئی تھی، اب کی ایک بیٹی اور دو بیٹے بھی ہیں البتہ حال ہی میں انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر بات کی۔
شائستہ کا کہنا ہے کہ جب ہم پاکستان سے باہر جاتے ہیں، تو ایک روز شاپنگ کے دوران میرا بیٹا بھی کپڑے خرید رہا تھا، میں بھی وہیں پر موجود تھی، چونکہ وہاں کا کلچر ہمارے ملک سے مختلف ہے، اس لیے کاؤنٹر پر بیٹھے ایک شخص نے میرے بیٹے کو میری طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی دوست سے بھی پوچھ لیں کہ انہیں کچھ چاہیے تو نہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اس وقت ہنسی آئی اور واضح کیا کہ میں اس کی ماں ہوں، ہم اس بات کو منفی اور مثبت دونوں طرح سے لے سکتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کے لوگوں کی ایسی عادت ہے کہ ہم اس بات کو طعنہ بنا دیتے ہیں، میں ایک ڈاکٹر بھی ہوں اور عوامی شخصیت بھی ہوں، لباس کے حوالے جو مجھے بہتر لگ رہا ہے میں وہی پہنوں گی، اس میں لوگوں کو کیا مسئلہ ہے؟
جیو انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں بھی شرکت کرتے ہوئے اسی موضوع کے حوالے سے گفتگو کی تھی، اداکارہ کے مطابق بچوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کے دوران لوگ اکثر ان کے پاس آتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ میں اپنے بیٹے کی بہن ہوں یا جیون ساتھی ہوں، اب لوگ ایسا سمجھتے ہیں تو سمجھتے رہیں، مجھے بھی یہ سن کر خوشی ہوتی ہے۔
شائستہ نے کہا کہ میں کیوں جھوٹ بولوں، جب لوگ مجھے میرے بیٹے کی دوست یا بہن سمجھتے ہیں تو مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میں نے اس عمر میں اپنی صحت کو فٹ رکھا ہوا ہے۔

Back to top button