لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔اس سے قبل وہ کور کمانڈر کراچی کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم آئی ایس آئی کے سابق چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ پر ذمہ داریاں ادا کریں‌ گے ، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو پشاور میں 11ویں کور کا کمانڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم جن کا تعلق 28 پنجاب رجمنٹ سے ہے ، فوج میں ایک سخت گیر اور خاموش طبع افسر کے طور پر مقبولیت رکھتے ہیں‌ ، ان کا تعلق 77ویں لانگ کورس سے بتایا جا رہا ہے ۔ لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم بطور بریگیڈیئر فوجی آپریشنز کے دوران قبائلی علاقوں میں بریگیڈ کمانڈ کی جبکہ وہ کراچی کور میں بطور چیف آف سٹاف ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔

اس کے بعد لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم بطور میجر جنرل انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان نارتھ مقرر ہوئے اور وہیں لیفٹننٹ جنرل کے طور پر کچھ عرصہ کمانڈنٹ سٹاف کالج کے عہدے پر بھی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ آئی ایس آئی کے سربراہ کی تقرری کے لیے وزارتِ دفاع سے جو فہرست وزیراعظم کو بھیجی گئی تھی اس میں شامل تمام افراد کا وزیراعظم نے خود انٹرویو کیا تھا ۔

Back to top button