لیگی رہنما محمد زبیر کی غیراخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور ان کے نام سے ٹرینڈ بھی ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا ۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اینکر پرسن اور صحافی منصور علی خان نے کہا کہ ایک سینئر سیاستدان کی غیر اخلاقی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو پاکستانی سیاست میں ایک نئے سکینڈل کو جنم دے گی۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر کی غیر اخلاقی ویڈیوز میں انہیں مختلف کمروں میں الگ الگ خواتین کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے ، ان ویڈیوز میں محمد زبیر نیم برہنہ و برہنہ حالت میں دکھائی دے رہے ہیں ، محمد زبیر کی خاتون سے آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی ہے جس کے دوران وہ خاتون سے جنسی سوال پوچھتے ہوئے نازیبا گفتگو کر رہے ہیں ۔
ویڈیوز منظر عام پر لانے والے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ان خواتین میں سے کچھ کو میڈیا میں نوکریاں دلوانے کا جھانسہ دیا اور ان کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کیں جبکہ کچھ خواتین کو ڈرا دھمکا کر اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا ، محمد زبیر نے دس کے قریب خواتین کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے ، تمام ویڈیو ان کی ان غیر اخلاقی حرکات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر کی غیراخلاقی ویڈیوز پر سوشل میڈیا پر نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے ۔ کچھ حلقوں کا ماننا ہے کہ یہ ویڈیوز کسی اور نے نہیں بلکہ خود مسلم لیگ ن کی مرکزی صدر مریم نواز نے لیک کروائیں ۔
اس سارے معاملے پر اپنے ردعمل میں رہنما مسلم لیگ ن اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی شرمناک حرکت کی۔میں نے ایمانداری ، دیانت اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے۔ پاکستان کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔
