’’مارک زکربرگ، ایلون مسک آمنے سامنے آنے کیلئے تیار‘‘

امریکہ کے دو بڑے سوشل میڈیا جائنٹس کے سربراہان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں، فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور ٹوئیٹر کے بانی ایلون مسک اس وقت ٹاپ ٹرینڈ میں ہیں، دونوں کے درمیان کیچ فائٹ کے اعلان کے بعد صارفین کی نظریں اس غیرمعمولی مقابلے پر لگی ہوئی ہیں۔ایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وہ آج مارک زکربرگ کے گھر جائیں گے اور اگر میٹا کے مالک نے دروازہ کھولا تو کیج میچ واقعی ہو سکتا ہے، مسک نے کہا کہ وہ ٹیسلا کی مکمل آٹومیٹک کار کو زکربرگ کے گھر تک چلنے کے لیے کہیں گے اور صارفین ایکس کے نئے لائیو سٹریم ویڈیو فیچر کے ذریعے اس ایڈونچر کو دیکھ سکیں گے۔دوسری جانب میٹا کے مالک زکربرگ نے کہا تھا کہ ان کے حریف اس لڑائی کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں، اپنی تھریڈز پوسٹ انھوں نے لکھا کہ ’میرے خیال میں ہم سب اس بات سے اتفاق کر سکتے ہیں کہ ایلون سنجیدہ نہیں ہے اور یہ آگے بڑھنے کا وقت ہے، میں نے ایک حقیقی تاریخ کی پیشکش کی تھی لیکن ایلون کسی تاریخ کی تصدیق نہیں کریں گے، پھر وہ کہتے ہیں کہ انہیں سرجری کی ضرورت ہے اور اب اس (سرجری) کی بجائے وہ گھر کے عقبی صحن میں پریکٹس کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ایلون مسک نے ایکس پر اس کا فوری جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’زک ایک چکن کی طرح ہیں، ٹیسلا کے مالک نے کہا کہ وہ پیر کو سلیکون ویلی جائیں گے اور یہ کہ وہ کل ان کے دروازے پر دستک دیں گے، جب ایکس کے ایک صارف نے انہیں مشورہ دیا کہ زکربرگ میچ کے بارے میں پیچھے ہٹ رہے ہیں تو مسک نے چکن کے ایک مشہور امریکی فاسٹ فوڈ چین کا حوالہ دیا۔مسک نے لکھا کہ وہ Chick-fil-A نہیں کھا سکتے کیونکہ یہ اپنی ہی نسل کو کھانے جیسا ہے، اس کے قبل مسک نے جمعے کو کہا تھا کہ یہ لڑائی اٹلی میں ہوگی کیوںکہ وہاں کے حکام نے ایک بڑے ’چیرٹی پروگرام‘ کی میزبانی کی تصدیق کی ہے۔مارشل آرٹس کے شوقین زکربرگ کہاں پیچھے رہنے والے تھے جنہوں نے فوری جواب دیا کہ ’مجھے یہ کھیل پسند ہے اور میں اس دن سے لڑنے کے لیے تیار ہوں جب ایلون نے مجھے چیلنج کیا تھا، اطالوی وزیر ثقافت جینیرو نے مسک سے بات کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ میچ روم میں منعقد نہیں کیا جائے گا، مسک کے ساتھ کسی بھی تقریب سے اکھٹی ہونے والی رقم دو اہم اطالوی ہسپتالوں کو عطیہ کی جائے گی۔زکربرگ کا وزن اور قد ایلون مسک سے کم ہے لیکن وہ مسک کے مقابلے میں کافی کم عمر ہیں۔فیس بک کے مالک کی عمر اس وقت 39 سال ہے، ان کا قد پانچ فٹ سات انچ ہے جبکہ ان کا وزن 70 کلو سے کچھ زائد ہے، دوسری جانب ٹیسلا کے مالک کی عمر 51 سال ہے، ان کا قد چھ فٹ ایک انچ اور وزن 100 کلو کے قریب ہے۔

Back to top button