ماڈل ایمل خان کو برہنہ فوٹو شوٹ مہنگا کیوں پڑ گیا؟

https://youtu.be/-Fcyda0DMHU

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے آئیکون ماڈل ایمل خان برہنہ فوٹو شوٹ کروانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے، بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی طرز پر خود کو بے لباس کرنے پر سوشل میڈیا پر ماڈل کو مختلف القابات سے نوازا جا رہا ہے۔

ایمل خان سے قبل جولائی 2022 میں رنویر سنگھ نے ’پیپر میگزین‘ کے لیے عریاں فوٹو شوٹ کروایا تھا، جس پر ان کے خلاف خواتین کے جذبات مجروح کرنے سمیت ملک میں فحاشی پھیلانے کے مقدمات بھی دائر کرائے گئے تھے۔  بھارتی اداکار کی طرح پاکستانی نوجوان ماڈل ایمل خان پر بھی برہنہ فوٹوشوٹ کروانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ ان کے عمل کو فحاشی قرار دیا جا رہا ہے۔ ایمل خان کے بے لباس فوٹوشوٹ کی تصاویر ابتدائی طور پر فیشن اور سلیبرٹی فوٹوگرافر احسن خان نے شیئر کیں، جن میں ماڈل کو لباس کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس فوٹو شوٹ کے دوران ایمل نے مختلف طریقوں سے تصاویر بنوائیں، جن میں انہیں لباس کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے۔ ایمل خان کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے عمل کو فحاشی قرار دیا۔

لوگوں نے ان کے فوٹو شوٹ پر تنقید کرتے ہوئے مغفرت کی دعائیں مانگنے سمیت ان کے عمل کو فتنہ پھیلانے کا آغاز بھی قرار دیا۔  کئی لوگوں نے ماڈل کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کرتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا جب کہ ایسے صارفین نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ایمل کو ان فالو کردیں۔  کچھ لوگوں نے کمنٹس کیے کہ پاکستانی شوبز شخصیات کو پیسے دے کر ان سے کوئی بھی کام کروالیں وہ خوشی سے کریں گے، انہیں عزت سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا۔  بعض صارفین نے انہیں چھوٹا رنویر سنگھ بھی قرار دیا جب کہ کچھ لوگوں نے سوالات اٹھائے کہ برہنہ فوٹوشوٹ کروانا کس طرح کا آرٹ ہے اور یہ کس طرح کی فوٹوگرافی ہے؟  اگرچہ ایمل خان کی تصاویر فوٹوگرافر نے شیئر کیں اور اسے دیگر سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیں، تاہم اپنی تصاویر کو ماڈل نے خود شیئر نہیں کیا۔

Back to top button