ماڈل صدف کا میری اور سائرہ کی علیحدگی سے کوئی تعلق نہیں

نامور شوبز جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کے درمیان علیحدگی کی خبریں آنے اور اس کا ذمہ دار ماڈل صدف کنول کو قرار دیے جانے کے بعد بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے واضح کیا ہے کہ ان کے اور سائرہ کی طلاق نہیں ہوئی لیکن ایک معمولی جھگڑے کے باعث انہوں نے علیحدگی اختیار کر رکھی ہے۔
اداکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے اور سائرہ کے اس تنازعے سے ماڈل صدف کنول کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ شہروز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہون نے کہا ک یہ ویڈیو بنا کر سب کے ساتھ شیئر کرنے کا واحد مقصد یہ ہے کہ میں کافی اداس ہوں اور جو میں نے کبھی نہیں سوچا تھا وہ سب ہو رہا ہے۔ میری اور میرے خاندان کی عزت کو سڑک پر لایا جا رہا ہے اور ایک ایسی لڑکی کو اس معاملے میں گھسیٹا جا رہا ہے جس کی کوئی غلطی نہیں ، ایک مسلمان ہونے کے ناطے یہ میرا فرض ہے کہ میں سچ بولوں کیوں کہ مجھے اللہ کو منہ دکھانا ہے۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ میرے اور سائرہ کے درمیان جو کچھ ہوا ہے وہ ہمارا ذاتی مسئلہ ہے، سائرہ میری بیوی ہے، ہمارے درمیان علیحدگی ہوئی ہے طلاق نہیں ، ہر جگہ یہ خبر شائع ہو رہی ہے کہ اب ہم ساتھ نہیں ، ہماری 7 سالہ شادی ختم ہوگئی؟ اداکار نے ویڈیو میں سوال کیا کہ ایسی افواہیں پھیلانے والوں کو یہ خبریں کس نے دی؟
انہوں نے مزید کہا کہ بار بار یہی کہا جا رہا ہے کہ ہم دونوں کے درمیان علیحدگی صدف کی وجہ سے ہوئی ، یہ کس نے کہا؟ میرے خاندان نے یا سائرہ کے خاندان نے؟ تو پھر کسی کی بیٹی بہن کو اتنے غلط طریقے سے بیچ میں کیوں لایا گیا۔
اپنے اور سائرہ کے درمیان ہوئی علیحدگی پر اداکار نے بتایا کہ آج سے 6 ماہ قبل میں نے اور سائرہ نے یہ سمجھا کہ ہمارے نظریات اپس میں مل نہیں رہے اور گھر کا ماحول خراب ہو رہا ہے تو بہتر ہے کہ دوری اختیار کرلی جائے اور ایک دوسرے کو وقت دیا جائے جس کے بعد بڑے فیصلے کیے جائیں گے ، جب وہ وقت آئے گا تب بھی آپ کو پتا لگ جائے گا۔
شہروز کے مطابق اس وقت سائرہ میری بیوی ہے، میری عزت ہے، میں نہیں چاہتا کوئی اس کے بارے میں کچھ بولے اور نہ ہی کوئی صدف کے بارے میں کچھ بولے، صدف نے میرے ساتھ کام کیا ہے، میں اس کو صرف ایک ماہ سے جانتا ہوں جبکہ سائرہ اور میری علیحدگی کو 6 ماہ ہو چکے ہیں، اس لیے جس نے صدف کا نام خراب کیا اور میرے گھر کے مسئلے میں اس کا نام شامل کیا وہ سامنے آ کر معافی مانگے۔
یاد رہے کہ سائرہ اور شہروز کی شادی 2012 میں ہوئی تھی ، ان دونوں کے ہاں 2014 میں بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button