ماہرِ امراضِ خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کرگئے

ماہرِ امراضِ خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمرج کے باعث نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے، ڈاکٹر نجی ہسپتال میں کچھ روز سے وینٹی لیٹر پر زیرعلاج تھے۔
ڈاکٹر طاہر شمسی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز NIBD کے میڈیکل ڈائریکٹر تھے اور بون میرو ٹرانسپلاٹ کے بھی ماہر تھے، وہ بہترین طبیب، سائنس دان، ڈین اور پروفیسر میڈیسن/کلینکل ہیماٹولوجسٹ بون میرو ٹرانسپلانٹ فزیشن تھے۔
انہوں نے 7 کتابیں بھی لکھیں، کئی ہیماٹولوجی جرنلز کے ایڈیٹر بھی رہے، ان کی بین الاقوامی جرائد میں 43 سے زیادہ تحقیقی اشاعتیں ہیں۔
طاہر شمسی 18فروری 1962 میں پیدا ہوئے، صرف 8 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا، پھر 1988 میں ڈاؤ میڈیکل کالج کراچی سے گریجویشن کیا، برطانیہ سے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی اور رائل کالج آف پیتھالوجسٹ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

Back to top button