بلدیاتی انتخاب نے ثابت کردیا کپتان فارغ ہونے جا رہا ہے


سینئیر صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی پارٹی سمیت عوام کی نظروں میں مکمل طور پر فارغ ہوچکے ہیں اور یہی ٹرینڈ اگلے انتخابات میں بھی چلے گا۔ کامران خان کا کہنا تھا کہ کے پی کے الیکشن میں عمران خان کی فراغت کی بنیادی وجہ ان کی نااہل حکومت کی غلط پالیسیاں تھیں جنہیں بار بار کی تنبیہہ کے باوجود درست کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے الیکشن میں تحریک انصاف کی شکست اس لیے بھی عمران خان کے لیے ایک وارننگ یے کہ وہاں پر تحریک انصاف پچھلے آٹھ برس سے برسر اقتدار ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنی ویڈیو کیساتھ لکھی تحریر میں کامران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی تیز ترین غیر مقبولیت کا سب سے بڑا ثبوت پشاور سے سامنے آ گیا ہے، پشاور عمران خان کے ہاتھ سے گیا، گویا پورا ملک ہی نکل گیا۔ یہ نتیجہ تقریباً 9 ماہ قبل آ گیا تھا۔ میں نے 10 مارچ کو یہ نتیجہ اپنے اس وڈیو پیغام میں جاری کر دیا تھا، لیکن عمران خان نے سنی ان سنی کی، اب خود ہی بھگتیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کامران خان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ہمیشہ آپ کی بہتری کے بارے میں سوچا، آپ کا خیر خواہ رہا اور حد درجہ آپ کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ مگر اب بغیر کسی لگی لپٹی میں ان پاکستانیوں کے جذبات کا نچوڑ آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں جن کا جینا اس دور میں محال ہو چکا ہے۔ کامران خان نے کہا کہ اگر اب بھی آپ نے عوام کی نہیں سنی تو اگلا الیکشن جیتنا تو دور کی بات ہے، آئندہ اعتماد کا ووٹ لینا بھی محال ہوگا۔ ناقابل برداشت مہنگائی، کمر توڑ آٹے اور چینی کی قیمتیں، آپ کی پہچان بن چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہے اب الٹے بھینلٹک جائیں لیکن ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان کو قابو میں لائیں۔ انہون نے عمران سے کہا کہ پنجاب آپ کی حکومت کا ایک رستہ ہوا زخم بن چکا ہے۔ آدھے درجن آئی جیز، چیف سیکرٹریز، سمیت لاہور میں لگے کوڑے کے ڈھیروں نے بزدار حکومت کو مذاق بنا دیا ہے۔
کامران خان نے عمران خان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا کوئی ایسا سپورٹر نہیں جو عثمان بزدار کی کارکردگی پر حیران اور پریشان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے اگر اگلا الیکشن جیتنا ہے تو عثمان بزدار کو فارغ کر کے پنجاب میں ایک نئی اور توانا ٹیم کو میدان میں اتارنا ہو گا۔ کامران نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے وابستہ سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات، بیوروکریسی اور آپ کے پرنسل سیکرٹری اعظم خان سے سخت نالاں ہیں۔ یہ تاثر عام ہے کہ اعظم خان نے آپ کی انتظامی فیصلہ سازی ہائی جیک کر لی ہے۔ آپ کیلئے ان کا متبادل بھی ڈھونڈنا ضروری ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے الیکشن میں جو کچھ ہوا ہے میں نے اس حوالے سے خان صاحب کو پہلے ہی وارننگ دے دی تھی لیکن انہوں نے میری باتوں پر توجہ نہیں دی لہذا اب بھگتیں۔

Back to top button