مخصوص نشستوں کےفیصلے پر عمل نہ کرنےپر وزیر اعظم کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی : رانا ثناء اللہ

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کےفیصلے پر عمل نہ کرنےپر وزیر اعظم کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی۔یوسف رضا گیلانی والی تاریخ اب دہرائی نہیں جاسکتی۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نےکہا کہ مخصوص نشستوں کامعاملہ نظرثانی کےلیے سپریم کورٹ میں موجود ہےاسے فل کورٹ سنے اور قوم کو اس بھنور سےنکالے۔

رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا  کا اس حوالے سے کہناتھا کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کےفیصلے پر عمل نہ کرنے پر وزیر اعظم اور الیکشن کمیشن کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کےکیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔فیصلے میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کےفیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،انتخابی نشان نہ ملنے سےسیاسی جماعت کا الیکشن لڑنے کاآئینی حق متاثر نہیں ہوتا۔تفصیلی فیصلےمیں الیکشن کمیشن کو ایک بار پھر خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینےکا حکم دیاگیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سےمتعلق الیکشن رول 94 خلاف آئین قرار دےکر کالعدم کردیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن رول 94 خلاف آئین اور غیر مؤثر ہے، رول 94 الیکشن ایکٹ کے آرٹیکل 51 اور 106 کےمنافی ہے۔

 علی امین گنڈا پورکیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

Back to top button